لاہور(پی پی آئی) امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی۔ترجمان امریکی مشن کے مطابق ملاقات میں موجودہ سیاسی امور بشمول آزادانہ، منصفانہ اور جامع انتخابات کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔امریکی مشن کے ترجمان کے مطابق پاک امریکا تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات کی مضبوطی پر بھی بات چیت ہوئی۔ پی پی آئی کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں یو ایس پاکستان گرین الائنس فریم ورک کی ترقی پر بھی گفتگو ہوئی۔