کراچی ڈیفنس سوسائٹی میں نوجوان خاتون نے مبینہ طور پر گولی مار کر خودکشی کر لی

کوٹ غلام محمد میں 5 بچوں کی ماں کرنا کولہی نے رسہ گلے میں ڈالکر خود کشی کر لی

خطرناک مسلح مجرم ٹھٹھہ پولیس سے مقابلے میں گرفتار ،ساتھی فرار ،سیاحوں سے چھینے گئے قیمتی موبائل فون برآمد

اوکاڑہ میں المناک حادثہ ، ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، 14 سالہ بچہ جاں بحق

وفاقی وزیر صحت کی وزیراعظم سے اہم ملاقات ، صحت کے شعبے میں اصلاحات پر بات چیت

ایس ای سی پی نے ”سرٹیفکیٹ آف اسٹیچوٹری کمپلائنس” فریم ورک متعارف کرا دیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

جنوبی وزیرستان میں زرعی پارک کے قیام سے چلغوزہ کے کاشتکاروں کی مشکلات میں کمی

جنوبی وزیرستان (پی پی آئی)جنوبی وزیرستان میں پاک فوج کی جانب سے زرعی پارک کے قیام سے چلغوزہ کے کاشتکاروں کی مشکلات میں کمی آئی ہے۔ پی پی آئی کے مطابق پاکستان دنیا میں چلغوزہ پیدا کرنے والا پانچواں بڑا ملک ہے اور سالانہ 25 سے 23 ارب روپے کا  چلغوزہ برآمد کرتا ہے جس میں نصف حصہ جنوبی وزیرستان کے چلغوزہ کا ہے جو کہ آٹھ سے 10 ارب سالانہ ہے۔چلغوزہ کے زیادہ تر جنگلات جنوبی وزیرستان کے علاقے بدر، شوال، خامرنگ اور انگور اڈا اور بارڈر کے اْس پار برمل اور لمن تک پائے جاتے ہیں۔ سہولیات کے فقدان اور افغان سرزمین سے پھیلائی جانیوالی بد امنی کی وجہ سے مقامی کاشتکاروں کی پریشانیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے پاک فوج  نے 850 ملین روپے کی لاگت سے آراستہ زرعی پارکقائم کیاہے جس میں جدید پائن نٹ پروسیسنگ پلانٹ، اسٹوریج کی سہولت شامل ہے۔