اسلام آباد (پی پی آئی)ویزہ فراڈ اور سوشل میڈیا پر بیرون ملک نوکری کا جھانسہ دے کر لوگوں کو لوٹنے والے گروہ کا سرغنہ پکڑا گیا۔وفاقی تحقیقاتی اداراے (ایف آئی اے) کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد نے ایک کامیاب کارروائی کے دوران سوشل میڈیا پر بیرون ملک نوکری کا جھانسہ دے کر لوگوں کو لوٹنے والے گروہ کا سرغنہ عدنان گرفتار کر لیا ہے۔ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزم انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں بھی ملوث ہے۔ پی پی آئی کے مطابق حکام نے بتایا کہ چھاپے کے دوران متعدد پاسپورٹس، سفری دستاویزات اور ایگریمنٹ بھی برآمد ہوئے ہیں۔حکام نے مزید بتایا کہ ملزم غیر قانونی ادارہ چلا رہا تھا، گرفتاری کے بعد تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
Next Post
سندھ میں دفعہ 144 کے تحت صوبے بھر میں اسلحہ کی نمائش پر پابندی
Tue Jan 16 , 2024
کراچی(پی پی آئی)سندھ حکومت نے دفعہ 144 کے تحت صوبے بھر میں اسلحہ کی نمائش پر پابندی لگا دی۔ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے دفعہ 144 کے تحت اسلحہ کی نمائش پر 45 روز کی پابندی کا نوٹیفکشن جاری کردیا گیا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق نوٹیفکیشن میں […]
