شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

نگران وزیراعلیٰ سندھ صوبے میں امن وامان کی بگڑتی صورتحال پر برہم

کراچی(پی پی آئی) نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے صوبے میں امن کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔صوبے میں بدامنی کے بڑھتے واقعات پر نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے آئی جی سندھ اور ڈی جی رینجرز کو خط لکھا ہے۔خط میں جسٹس (ر) مقبول باقر نے کہا کہ سندھ کے بڑے شہروں سمیت دیہی علاقوں میں امن و امان کی صورتحال خراب ہے، صوبے کے سنگین جرائم میں اضافہ خوش آئند نہیں ہے، بگڑتی صورتحال کے باوجود قانون نافذ کرنے والے ادارے بدستور خاموش کیوں ہیں؟انہوں نے مزید لکھا کہ کراچی میں سٹریٹ کرائم جیسی واردات روزانہ بڑھتی جا رہی ہیں، انتخابی امیدواروں پر حملہ اور دن دیہاڑے اغوا کے واقعات کی بھی رپورٹس ہیں، صحافیوں، وکلا، ڈاکٹرز، تاجرز اور دیگرپیشہ ور افراد کی جان و مال کو خطرات لاحق ہیں۔نگران وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے میں جرائم کی بڑھتی لہر کے خلاف فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آئین میں درج شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنائیں۔