متعدد ہلاکتوں کے بعد دریائے حب میں سرگرمیوں پر پابندی

سندھ کے گورنر کا اقتصادی فروغ اور قومی ترقی کے لیے تارکین وطن سے رابطہ

چیئرمین سینیٹ نے پاکستان-قازقستان اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنے پر زور دیا

بڑے پیمانے پر فضلے کی برآمدگی صاف بندرگاہوں اور اقتصادی استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کرتی ہے

امریکہ، ایران بحران میں پاکستان کی سفارتی اہمیت برقرار ہے: سردار مسعود خان

پاکستان نے تاریخی تعلیمی اصلاحات میں جذباتی ذہانت کو ترجیح دی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

لکی مروت میں غزنی اور شہباز خیل تھانوں پردہشت گردوں کا ایک اور حملہ ناکام

لکی مروت (پی پی آئی) خیبر پختونخواہ کے ضلع لکی مروت میں تھانہ غزنی اور تھانہ شہباز خیل پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا گیا،پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی پردہشت گرد فرار ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ کے ضلع لکی مروت میں تھانہ غزنی اور تھانہ شہباز خیل پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا، پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ دہشت گردوں نے تھانوں پرراکٹ لانچرز اوردیگربھاری اسلحہ سے حملہ کیا۔

پولیس نے بھرپورجوابی کارروائی کی، اس دوران دہشت گردوں اورپولیس کے درمیان فائرنگ کاتبادلہ کافی دیرتک جاری رہا، جس کے بعد دہشت گرد فرارہوگئے پی پی آئی کے مطابق گذشتہ روز ضلع لکی مروت پولیس نے ہیبت علی خان شہید پولیس اسٹیشن درہ پیزو پر دہشت گردوں کا حملہ پسپا کیا تھا، ڈی پی او لکی مروت طارق حبیب نے پولیس جوانوں کو شاباش دی ہے۔