روبوٹکس بینکنگ کسٹمر کے تجربے کو تبدیل کرنے کے لیے تیار

انشورنس انڈسٹری کا بجٹ مذاکرات میں مالیاتی اصلاحات کے لیے زور

سندھ کابینہ نے ترقیاتی منصوبوں اور اہم عوامی امداد کے لیے 30 ارب روپے سے زائد کی منظوری دے دی

دارالحکومت میں وسیع سرچ آپریشنز کے دوران بڑی مقدار میں منشیات برآمد

پولیس چیف کی سنگین جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کی ہدایت

اعلیٰ سطحی فلسطینی مذاکرات کے دوران پاکستان کا غزہ پر گہرے دکھ کا اظہار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پر ایران معافی مانگے: طاہر اشرفی

لاہور(پی پی آئی)پاکستان علما کونسل کے چئیرمین حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ ایران پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پر معافی مانگے۔ پی پی آئی کے مطابق جمعرات کو لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ ’ایران نے پاکستان کی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے حملہ کیا۔ اس میں دو بچے اور دیگر افراد شہید ہوئے۔‘انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کے عوام اور حکومت کے لیے افسوسناک اور غم ناک لمحہ تھا۔’ایران پاکستان کا برادر اسلامی ملک ہے، اس کی طرف سے جو ہوا اس کی کوئی وجہ سمجھ نہیں آتی۔‘پاکستان علما کونسل کے چئیرمین کا کہنا تھا کہ پاکستان نے متعدد مرتبہ ایرانی حکومت کو آگاہ کیا کہ بہت سارے مجرم اس کے ہاں موجود ہیں۔’بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے لوگ ایران میں موجود ہیں۔ کلبھوشن یادیو کا سب کو پتہ ہے لیکن پاکستان نے کبھی ایسے اقدامات نہیں کیے۔ پی پی آئی کے مطابق ‘انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سالمیت کو کوئی چیلنج کرے گا تو پاکستان بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔حافظ طاہر اشرفی نے مزید کہا کہ غزہ کی صورتحال سب کے سامنے ہے، ایسے میں ایرانی اقدام ’امت کی وحدت کو پارہ پارہ‘ کرنے کے مترادف ہیں۔