دورہ بنگلہ دیش کیلئے 15  رکنی انڈر 19 ویمنز ٹیم کا اعلان

کراچی(پی پی آئی) دورہ بنگلہ دیش کیلئے 15  رکنی انڈر 19 ویمنز ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔ دروہ بنگلہ دیش کے لئے قومی انڈر 19 ویمنز ٹیم کی کپتان ماہ نور آفتاب جبکہ لائبہ ناصر نائب کپتان ہوں گی، کھلاڑیوں میں انوشہ ناصر، اریشہ انصاری، ایمان فاطمہ، حلیمہ دعا ظفر، کومل خان وکٹ کیپر، ماہم انیس، میمونہ خالد، مبین احمد، راویل فرحان، ردا اسلم، سمعیہ افسر، زیب النسا اور ذوفیشاں ایاز شامل ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق ٹیم مینجمنٹ میں وسیم یوسفی ہیڈ کوچ، عائشہ جلیل ٹیم مینجر، شاکر قیوم اسسٹنٹ کوچ، ذوالفقار بابر سپین باؤلنگ کوچ اور محمد رمضان سٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ شامل ہیں، سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز 24 جنوری سے 2 فروری تک بنگلہ دیش میں کھیلی جائے گی۔

Latest from Blog