پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

انتخابی مہم میں پلاسٹک کے بنے پینا فلیکس سے فضائی آلودگی  بڑھنے کا خدشہ

اسلام آباد(پی پی آئی) ماحولیات کے تحفظ کی غیر سرکاری تنیظم نے الیکشن کمیشن سے انتخابی مہم میں پلاسٹک کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کیلئے درخواست کی ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے عام انتخابات میں سیاسی امیدواروں کی جانب سے انتخابی مہم میں لاکھوں ٹن پلاسٹک استعمال کیا جارہا ہے۔الیکشن کمیشن ایسی پالیسی بنائے کہ انتخابی مہم میں پلاسٹک کے استعمال پر پاپندی لگائی جاسکے۔۔  پی پی آئی کے مطابق درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پلاسٹک کے بنے پینا فللکیس,بینرز انتخابی نشان پر پابندی لگائی جائے۔نیزانتخابات میں ووٹروں کیلئے کھانے پینے کے انتظامات میں  بھی ڈس پوزایبل میڑیل استعمال کیا جائے۔درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پنجاب اور خصوصا لاہور میں روز بروزا سموگ میں اضافہ ہورہا ہے جس سے شہریوں میں گلے کی بیماریاں بڑھ رہی ہیں جبکہ سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اس لئے الیکشن کمیشن ماحول دوست پالیسی بنائے جس سے آلودگی میں مزید اضافہ نہ ہو۔