پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

انڈس ہائی وے پر خوفناک حادثہ، خاتون سمیت 8 افراد جاں بحق

جام شورو(پی پی آئی) انڈس ہائی وے پر کھانوٹ کے قریب کوریجا موڑ پر کار، مسافر وین اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں بچے اور خاتون سمیت 8 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے۔ جامشورو پولیس کے مطابق مانجھند جانے والی کار مسافر وین اور ٹرک سے ٹکرائی، کار اور مسافر وین مکمل تباہ ہوگئی، جاں بحق  افراداور زخمیوں کو سول اسپتال جامشورو منتقل کردیا گیا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق پولیس نے بتایا کہہلاک شدگان میں خاتون کی شناخت مقدس کے نام سے ہوئی، ایدھی ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے مزید دو افراد کی شناخت بھی ہوگئی ہے، جن میں نیاز علی اور اکرام شامل ہیں اور پولیس دیگر جاں بحق افراد کی شناخت کی کوششں کررہی ہے۔ زخمیوں میں سید کرم علی، منیر لغاری، نیاز جونیجو اور اللہ ڈنو کوریجو  شامل ہیں،  زخمیوں میں سے 5کو تشویش ناک حالت میں سول اسپتال حیدرآباد منتقل کیاگیا ہے۔