پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ن لیگ صاف میدان کی خواہاں،کسی کو بھی مقابلے میں نہیں دیکھنا چاہتی:سینیٹر پلوشہ خان

اسلام آباد(پی پی آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر پلوشہ خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) عام انتخابات کے لیے ملک میں صاف میدان چاہتی ہے، وہ کسی کو بھی مقابلے میں نہیں دیکھنا چاہتی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز لاہور اور کراچی میں پیپلزپارٹی کے دفتر پر حملہ کیا گیا، مسلم لیگ (ن) بلاول بھٹوزرداری کے لاہور کے حلقہ این اے 127 سے خوف زدہ ہے۔انہوں نے بتایا کہ مسلم لیگ کے کسی رہنما نے کہا ہے کہ وہ سندھ کے کسی بھی بندے کو پنجاب میں داخل نہیں ہونے دیں گے، پلوشہ خان کا مزید کہنا تھا کہ لیکن اگر نواز شریف لاڑکانہ سے الیکشن لڑنا چاہیں تو ہم انہیں خوش آمدید کہیں گے۔سینیٹر پلوشہ خان نے بتایا کہ لاہور میں ایک حلقہ کی وجہ سے مسلم لیگ (ن) بوکھلا گئی ہے، ایسی کیا وجوہات ہیں جو مسلم لیگ نے جلسے منسوخ کردیے ہیں؟رہنما پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ابھی تک عوام کے سامنے منشور بھی پیش نہیں کر سکی، ملک میں 16 ماہ ان کی جماعت اقتدار میں رہی لیکن وہ عوام کو ریلیف نہیں دے سکی۔انہوں نے دعوی کیا کہ مسلم لیگ (ن) کا منشور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے سامنے سرنگوں ہو جائے گا پی پی آئی کے مطابق پلوشہ خان نے بتایا کہ مسلم لیگ (ن) کے سینئر ممبر بھی ان کے ساتھ نہیں ہیں، وہ بھی ایک ایک کرکے پارٹی چھوڑ رہے ہیں۔عام انتخابات کے حوالے سے رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان کسی جاگیر نہیں ہے، 8 فروری کو بیلٹ پیپرز کے ذریعے یہ فیصلہ ہوگا، اب عوام نے فیصلہ کرنا ہے کہ وہ کس کے ساتھ ہیں۔