اسلام آباد (پی پی آئی)ایف سی بلوچستان(نارتھ) کی جانب سے صوبے کے مختلف علاقوں میں فلاح و بہبود کی خدمات جاری
ایف سی بلوچستان(نارتھ) کی جانب سے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں عوامی فلاح و بہبود کی خدمات جاری ہے۔بلوچستان کی عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی جانب سے فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کرنے میں ہمہ وقت مصروف ہے۔میڈیکل کیمپ میں کل 1 ہزار 283 مریضوں کو مفت طبی معائنہ اور ادویات کی فراہمی کے ساتھ ضرورت مند خاندانوں میں راشن پیکجز بھی تقسیم کئے گئے۔ بولان کے علاقے بی بی نانی کے مقام پر ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ایف سی بلوچستان کی جانب سے صوبے میں کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد سے نوجوانوں کو کھیلوں کے میدان میں آگے بڑھنے میں مدد مل رہی ہے۔
