کراچی: تین ملکی اسنوکرٹورنامنٹ آئندہ ماہ کراچی میں منعقدہوگا۔ پاکستان ، ایران اور تھائی لینڈ کی ٹیمیں ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کراچی آئیں گی۔ پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکر فیڈریشن کے صدرعالم گیرشیخ کا کہنا ہے کہ تین ملکی ٹورنامنٹ کے انتظامات کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ ایران نے ایونٹ میں حصہ لینے پر رضا مندی ظاہر کی ہے جبکہ تھائی لینڈ کو بھی شرکت کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔ عالم گیر شیخ نے بتایا کہ آئندہ سال ایشیئن اسنوکر چیمپیئن شپ ملائشیا میں کرائی جائے گی۔ اس بات کا فیصلہ ایشیئن بلیئرڈ اینڈ اسنوکر کنفیڈریشن کے اجلاس میں کیا گیا جس میں ایشیا کے 32 ممالک کے ارکان نے شرکت کی جس میں عالم گیر شیخ کو کنفیڈریشن کانائب صدر بھی منتخب کیا گیا۔
Next Post
عامر خان نے امریکی باکسر لوئی کولازد کو شکست دے دی
Sun May 4 , 2014
ساﺅتھ افریکا: ساﺅتھ افریکا کے سلیکٹرانڈریوسن نے کہا ہے کہ جیک کیلس جولائی میںکھیلے جانے والے سری لنکا کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل ٹیم کا حصہ ہوں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ جیک کیلس نے پچھلے برس ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائیرمنٹ لی تھی تاہم 2015کے ورلڈ کپ تک اپنی ٹیم کے لیے ون ڈے انٹرنیشنل کھلیں گے ،کیلس فروری […]
