ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ڈالر کی مسلسل تنزلی، روپیہ مزید تگڑا، سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان

کراچی(پی پی آئی) پاکستان روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مسلسل گراوٹ کا شکار ہے جبکہ سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھنے کو مل رہا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹر بینک میں ڈالر مزید 11 پیسے سستا ہونے کے بعد 279 روپے 90 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان بدھ کو بھی بھی جاری رہا، 100 انڈیکس 500 پوائنٹس سے زائد کے اضافے کے بعد 64 ہزار 983  پوائنٹس پر پہنچ گیا۔پی ایس ایکس کے مطابق صبح تقریباً 10 بج کر 30 منٹ پر کے ایس ای 100 انڈیکس 511.85 پوائنٹس یا 0.79 فیصد اضافے کے بعد 64 ہزار 983  پوائنٹس پر جا پہنچا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کے ایس ای 100 انڈیکس 514 پوائنٹس یا 0.81 فیصد بڑھ کر 64 ہزار 454 پر پہنچ گیا تھا۔