ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

نواز شریف 500 بندے لیکر سڑکوں پر خوار ہو رہا ہے: یاسمین راشد

لاہور(پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما و سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ نواز شریف 500 بندے لے کر سڑکوں پر خوار ہو رہا ہے، آج میں جیل میں ہوں باہر ہوتی تو ووٹرز کے گھروں میں جاتی۔کمرہ عدالت میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ مریم بی بی کہتی ہیں کہ نواز شریف کے دل میں بہت راز ہیں لیکن ہمیں ایک راز بتا دیں کہ ایون فلیڈ ریفرنس کے پیسے کہاں سے آئے، حدیبیہ پیپر ملز کیس کھولنے سے سب پتہ چل جائے گا۔ پی پی آئی کے مطابق سابق صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ووٹ دیتے وقت خیال رکھیں کہ میں ہمیشہ اپنے علاقوں کے ووٹرز کے ساتھ کھڑی رہی ہوں، میں بیماری اور کورونا میں بھی آپ کے ساتھ کھڑی رہی ہوں، آپ ووٹ صرف انہیں دیں جو آپ کے ساتھ ہیں اور میں اپنے ووٹرز کو یہی کہوں گی کہ ووٹ پی ٹی آئی کو دیں۔