پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کینیڈا میں پی آئی اے کی ایک اور فضائی میزبان لاپتہ، محکمانہ کارروائی کا آغاز

کراچی(پی پی آئی)پاکستان کی قومی ایئرلائن کی ٹورنٹو فلائٹ پر تعینات ایئر ہوسٹس مبینہ طور پر لاپتہ ہو گئی ہیں۔بدھ کو پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فائزہ مختار نامی فضائی میزبان اسلام آباد سے ٹورنٹو کی پرواز نمبر پی کے 781 پر تعینات تھیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ مبینہ طور پر سلپ ہو جانے والی خاتون کو ٹورنٹو سے کراچی کی پرواز 784 پر فرائض انجام دینا تھے۔ ترجمان نے کہا کہ فائزہ مختار کے مبینہ سلپ ہونے کا علم واپسی کی پرواز کے لیے عملے کے ساتھ رپورٹ نہ کرنے پر ہوا۔فائزہ مختار کے خلاف محکمانہ تادیبی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔انتظامیہ کے پاس موجود فضائی میزبانوں کے حلف ناموں کے ذریعے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سے بھی کارروائی کے لیے رابطے کیا جائے گا۔