صحت مند معاشرے کے قیام کے لیے کھیلوں کے مقابلے ضروری ہیں: سماجی رہنما

حیدر آباد: ٹنڈو محمد خان میں ثقافتی کھیلوں سے آنے والے وقتوں میں اچھے کھلاڑی سامنے آئیں گے جو اپنے شہر اور ملک کا نام روشن کریں گے صحت مند معاشرے کے قیام کے لئے کھیلوں کے مقابلے ضروری ہیں ۔ان خیالات کا اظہار اسپورٹس آرگنائزر سماجی رہنما اصغر علی بھٹی نے آل سند ھ کوڈی کوڈی کیمپیٹشن کے اختتام پرٹنڈو غلام حیدر میں منعقدہ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر ٹنڈو محمد خان عقیل احمد نے کہا کہ کھیلوں کے مقابلے صوبائی مشیر کھیل عادل صدیقی اور سیکریٹری اسپورٹس ڈپارٹمنٹ لیق احمدکی ہدایت اور ڈپٹی کمشنر کے تعاون سے منعقد کئے جا رہے ہیں تاکہ ثقافتی کھیلوں کو فروغ حاصل ہواور اچھے کھلاڑی سامنے آئیں اگر ایسوسی ایشن کا تعاون اسی طرح جاری رہا تو ٹنڈو محمد خان میں دیگر کھیلوں کے مقابلے منعقد کئے جائیں گے ،اس موقع پراحمد نواز ، سند ھ اسپورٹس بورڈ کے مظہر خاصخیلی ، عامر کفایت ، سندھ ملھ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری علی نواز پھنور کے علاوہ کھلاڑیوں اور شائقین کی کثیر تعداد موجود تھی ،آخر میں مہمان خصوصی اصغر علی بھٹی ،عقیل احمد، نے ونر ٹرافی او رنقد انعا م ٹنڈو غلام حیدر کے لالو خاصخیلی ،رنر ٹرافی نقد انعام ٹنڈ محمد خان کی ٹیم کے کپتان یحیی کو کو،تھرڈ پوزیشن بلڑی شاہ کریم کی ٹیم نے حاصل کی۔

Next Post

کام کے لیے آنے والوں کوسندھ میں پرمٹ کے بغیر داخل نہیں ہونے دیا جائے: سندھ نےشنل پارٹی

Wed May 7 , 2014
حیدر آباد: سندھ نےشنل پارٹی کے چےئرمےن امےر بھنبھرونے کہا ہے کہ سندھ مےں خراب حالات کی ذمہ دارتارکےن وطن اور دےگر صوبوں سے آنے والے لوگ ہےں اگر پنجاب پولےو کو جواز بناکر دےگر صوبوں سے آنے والے لوگوں کو پولےو وےکسےنےشن سرٹےفےکٹ کے بغےر پنجاب داخلے پر پابندی عائد کرسکتا ہے تو سندھ حکومت بھی امن وامان اور […]