قوم اڈیالہ جیل میں بیگناہ قید اپنے لیڈر کے ساتھ کھڑی ہے: تحریک انصاف

 اسلام آباد(پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف نے اتوار سے ملک بھر میں باضابطہ انتخابی مہم کا آغاز کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم اڈیالہ جیل میں بیگناہ قید اپنے لیڈر اور تحریک انصاف کے ساتھ کھڑی ہے کیونکہ پرامن سیاسی و انتخابی سرگرمیوں کا حق ہمیں دستور دیتا ہے، ریاستی مشینری آئین کا احترام کرے جبکہ عدالتِ عظمیٰ دستور کی بالادستی کو یقینی بنائے۔  پی پی آئی کے مطابق ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ خوف اور غلامی کے بت توڑ کر نکل رہے ہیں، عمران خان کی قیادت میں ملک و قوم کو حقیقی آزادی دلوائیں گے

Next Post

مقابلہ شیر اور تیر میں نہیں، ووٹ عمران کا، جو کسی کو نہیں ملے گا:حلیم عادل شیخ

Thu Jan 25 , 2024
کراچی (پی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ ورکرز اور ووٹرز بلاول بھٹو کے جھانسے میں نہ آئیں،ہمدردی کے بول دکھاوا ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق اپنے ووٹرز کو ہوشیار رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا […]