پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 جس ملک کا الیکشن متنازعہ ہو جائے وہ ترقی نہیں کر سکتا: شاہد خاقان عباسی

راولپنڈی(پی پی آئی) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اس سیاست سے اتفاق نہیں کرتا جہاں مسلم لیگ (ن) آج کھڑی ہے، الیکشن کو ملکی مسائل کا ذریعہ بنانا سیاسی لیڈر شپ کا کام ہوتا ہے۔ راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ آج بھی وقت ہے الیکشن کو غیر متنازعہ بنائیں، چیف جسٹس، نگران وزیراعظم اور الیکشن کمیشن اس الیکشن کو متنازعہ بنانے سے روکیں، جس ملک کا الیکشن متنازعہ ہو جائے وہ ترقی نہیں کر سکتا، آج تین بڑی جماعتیں ناکام ہوچکی ہیں، ان کے پاس عوام کے مسائل کا حل نہیں، نئی جماعت اس ماحول میں نہیں بن سکتی، جو الیکشن نہیں لڑ رہے ان کو نیب میں بلایا جاتا ہے، شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ اسوقت تک کوئی سیاسی لیڈر شپ ملک کو چلانے کے قابل نہیں سمجھ رہا حل کسی کے پاس نہیں،ابھی تک کسی نے عوام کی بات نہیں کی،جو حکومت بنے گی سال رہے  یا5 سال رہے کچھ نہیں کرسکے گی۔