پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

شکارپور کچے سے مولانا عبدالحمید لوند اور ڈرائیور راشد کاندھرو بازیاب

شکارپور (پی پی آئی)شکارپور پولیس نے حساس اداروں کی معاونت سے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران گڑھی تیغو کے کچے  سے مولانا عبدالحمید لوند اور ڈرائیور راشد کاندھرو کو  بازیاب کرالیا۔ پی پی آئی کے مطابق چند روز قبل نامعلوم ملزمان نے فون کال کے ذریعے بہانے سے بلا کر ضلع خیر پور کے  مولانا عبدالحمید لوند کو ڈرائیورسمیت تھانہ رستم کی حدود سے اغوا کرلیا تھا۔ایس ایس پی شکارپور ڈاکٹر محمد عمران خان نے ان کی بازیابی کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دی۔پولیس نے مشتبہ افراد کو حراست میں لے کرمولانا عبدالحمید لوند اور ڈرائیور راشد کاندھرو کو بحفاظت بازیاب کرالیا۔مولانا عبدالحمید لوند اور ڈرائیور راشد کاندھرو کی بازیابی پر ان کے ورثا نے ایس ایس پی شکارپور ڈاکٹر محمد عمران خان اور پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔