مستونگ(پ ر)شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال مستونگ میں عام انتخابات کے روز میڈیکل ایمرجنسی کے نفاذ کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر سعید احمد میروانی نے بتایا کہ ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی. ڈاکٹرز، میڈیکل و پیرا میڈیکل اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی۔ اس حوالے سے ہسپتال کے ڈاکٹرز و دیگر اسٹاف کو ہدایات جاری کر دی گئی۔کسی بھی نا خوشگوار واقع سے نمٹنے کیلئے ہنگامی اقدامات کرنے کی ہدایت کردی گئی، ساتھ ہی ایمبولینسز کو اسٹینڈ بائی رکھنے کی ہدایت بھی کردی گئی۔ ہسپتال میں انتظامیہ ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف اور ہر قسم کی ادویات کی موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
Next Post
بلوچستان کے عوام پیپلز پارٹی سے محبت کرتے ہیں:چنگیز جمالی
Mon Jan 29 , 2024
کوئٹہ(پی پی آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدرمیر چنگیز خان جمالی نے قبائلی عمائدین سے ملاقات کی اورانتخابی امورپر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام پیپلز پارٹی سے محبت کرتے ہیں اور ان کا جوش و ولولہ دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے۔انہوں نے کہا پیپلز پارٹی […]
