پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کراچی میں پولیس اور پی ٹی آئی کارکنان میں جھڑپ

کراچی(پی پی آئی)شہر قائد کے علاقے تین تلوار میں پولیس اور پی ٹی ا?ئی کارکنان میں جھڑپ کا مقدمہ درج کر لیا گیا، جس میں صوبائی قیادت سمیت 131 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔، جن میں خرم شیر زمان، فہیم خان، سعید آفریدی اور عدیل احمد سمیت دیگر 75 رہنما شامل ہیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقدمہ 4 سے 5 ہزار پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف درج کیا گیا ہے، جس میں دہشت گردی، سرکاری املاک پر حملے، ہنگامہ آرائی، بلوہ، لوٹ مار سمیت دیگر دفعات شامل ہیں، پی پی آئی کے مطابق یہ مقدمہ سرکار کی مدعیت میں تھانہ فریئر میں درج کیا گیا ہے۔مقدمے کے متن کے مطابق  پی ٹی آئی رہنماؤں نے کارکنان کو اشتعال دلایا اور پولیس پر حملہ کر دیا، فائرنگ اور پتھراؤ سے خوف و ہراس پھیلا، کاروبار بند ہوا اور بھگدڑ مچی، اس ہنگامہ آرائی میں 15 افراد گرفتار ہوئے۔