پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

الیکشن2024 میں ملک بھر کے 50فیصد پولنگ سٹیشنز حساس قرار

اسلام آباد(پی پی آئی) عام انتخابات میں الیکشن کمیشن نے 18 ہزار 437 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس اور46 ہزار 65پولنگ سٹیشنز کو حساس قرار دیدیا ہے۔حساس اور انتہائی حساس قرار دینے والے پولنگ اسٹیشنز کی کل تعداد 46 ہزار 65 ہے۔الیکشن کمیشن نے 50 فیصد پولنگ اسٹیشنز کو حساس یا انتہائی حساس قرار دیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے ملک بھر میں قائم کئے جانے والے کل 90 ہزار 675 پولنگ اسٹیشنز میں سے 46 ہزار 65 (50 فیصد سے زیادہ) کو حساس قرار دیا گیا ہے، جن میں سے 18 ہزار 437 انتہائی حساس ہیں۔پنجاب میں 6 ہزار 40 کو انتہائی حساس جبکہ 12 ہزار 580 کو پولنگ سٹیشن کو حساس قرار دیاگیا ہے۔صوبے میں کل 50 ہزار 944 پولنگ اسٹیشنز میں سے صرف 32 ہزار پولنگ اسٹیشنز کو ’نارمل‘ قرار دیا گیا ہے۔اسی طرح بلوچستان میں پولنگ اسٹیشنز کی کل تعداد 5 ہزار 28 ہے جن میں سے صرف 961 پولنگ اسٹیشنز کو ’نارمل‘ قرار دیا گیا ہے جبکہ باقی 2 ہزار 337 کو ’حساس‘ اور ایک ہزار 730 کو ’انتہائی حساس‘ قرار دیا گیا ہے جبکہ سندھ میں 6 ہزار 545 پولنگ اسٹیشنز کو ’حساس‘ اور 6 ہزار 524 ’انتہائی حساس‘ قرار دئیے گئے ہیں۔صوبے کے کل 19 ہزار 6 پولنگ اسٹیشنز میں سے صرف 5 ہزار 937 پولنگ اسٹیشنز کو ’نارمل‘ قرار دیا گیا ہے۔خیبرپختونخوا میں ’حساس‘ اور ’انتہائی حساس‘ پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 10 ہزار 309 ہے، جن میں سے 6 ہزار 166 پولنگ اسٹیشنز ’حساس‘ اور 4 ہزار 143 ’انتہائی حساس‘ قرار دئیے گئے ہیں، صوبے میں پولنگ اسٹیشنز کی کل تعداد 15 ہزار 697 ہے۔ ملک بھر میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کی تیاریاں اب حتمی مراحل میں داخل ہوگئیں ہیں۔پولنگ اسکیم کے مطابق الیکشن کیلئے ملک بھر میں 90ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشن قائم کئے جائیں گے۔