کراچی میں فائرنگ کے واقعات، 2 افراد جاں بحق، خاتون شدید زخمی

کراچی(پی پی آئی)روشنیوں کے شہر کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 2 افراد جاں بحق جبکہ خاتون شدید زخمی ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق فائرنگ کے صرف 2 واقعات نیو کراچی میں پیش آئے، صنعتی ایریا میں گولیاں لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا جس کی شناخت تاج محمد کے نام سے ہوئی ہے، پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش ہسپتال منتقل کر دی۔ پی پی آئی کے مطابق خمیسہ چوک میں بھی فائرنگ سے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا، مرنے والے شخص کی شناخت گل محمد کے نام سے ہوئی، ملیر چیک پوسٹ نمبر5 سعدی ٹاؤن کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر 28 سالہ خاتون کو گولیاں مار دی گئیں جسے زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

Next Post

سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو 10، 10 سال قید بامشقت

Tue Jan 30 , 2024
 اسلام آباد (پی پی آئی)سائفر کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف اور شاہ محمود قریشی کو 10، 10 سال قید بامشقت سنا دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قائم خصوصی عدالت نے سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو سزا  کا […]