پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 میرا تو خیال تھا کہ سزائے موت سنائینگے،پراسیکیوٹر نے بھی یہی مانگی تھی:علیمہ خان

راولپنڈی(پی پی آئی)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سزا پر ہمشیرہ علیمہ خان  کاکہناتھا کہ میرا تو خیال تھا کہ سزائے موت سنانے کا دل تھا ان کا،پراسیکیوٹر جنرل رضوان عباسی نے تو سزائے موت مانگی تھی،اب سب پر لازم ہو گیاہے کہ اس نظام کو اگر قبول نہیں کرنا تو8فروری کو سو فیصد لوگ اپنا حق رائے دہی استعمال کریں، اس سے بہتر کوئی انتقام نہیں ہے۔ علیمہ خان نے کہاکہ ان کاخیال ہے ہم بیٹھ کر ان کا تماشا دیکھیں گے،میں آپ کو پریشان نظر آرہی ہوں، نہیں!عمران خان جیل میں کیوں بیٹھا ہے،200 کیس ہوا میں اڑ جائیں گے،ایک منٹ، کتنی دیر لگے گی سب کو پتہ ہے ناں،اڑتے ہیں  یہ تو ہمیں سمجھ آ گئی کہ بنتے کیسے ہیں،کوئی فکر نہ کریں، عمران خان اور شاہ محمود قریشی قانون کی خلاف ورزی نہیں کریں گے،تمام مقدمات کا سامنا کریں گے۔انہوں نے کہاکہ بہت سے لوگوں نے رابطہ کرکے کہا کہ لوگوں میں اشتعال آئے گا، میں نے کہاکہ اب اشتعال کس چیز کیلئے کرنا ہے ہم بھی تو آرام سے کھڑے ہیں،قانونی کارروائی کریں گے کوئی تماشا کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔