امارات کے وزیر تجارت ڈاکٹر ثانی بن احمد الزیودی کی

اسلام آباد(پی پی آئی)متحدہ عرب امارات کے وزیر تجارت ڈاکٹر ثانی بن احمد الزیودی نے جوجمعرات کو پاکستان پہنچے تھے جمعہ کو مصروف وقت گزارا۔وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز سمیت حکومتی عمائدین،کاروباری شخصیات اور وزارت تجارت کے حکام سے ملاقاتوں میں متحدہ عرب امارات کے وزیر تجارت ڈاکٹر ثانی بن احمد الزیودی نے کہا کہ حالیہ دورے اور ملاقاتوں سے پاک، امارات باہمی تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔ پی پی آئی کے مطابق  ان کا مزید کہنا تھا کہ دوطرفہ تجارتی حجم کو بڑھانے اور پاکستان میں متحدہ عرب امارات کی سرمایہ کاری پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

Latest from Blog