خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پی آئی اے کی نجکاری کا 98 فیصد عمل مکمل ہو چکا:وزیر نجکاری

کراچی(پی پی آئی)نگران وفاقی حکومت نئی حکومت کے لیے خسارے میں چلنے والی پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کو فروخت کرنے کی منصوبہ بندی کرنے میں مصروف ہے۔ وزیر برائے نجکاری فواد حسن فواد نے بتایا کہ ہمارا کام 98 فیصد ہو چکا ہے، بقیہ 2 فیصد کاموں کی منظوری کابینہ سے لینی ہے۔فواد حسن فواد نے کہا کہ ٹرانزیکشن ایڈوائزر ارنسٹ اینڈ ینگ کی طرف سے تیار کردہ پلان کو نگران حکومت کی مدت ختم ہونے سے قبل منظوری کے لیے وفاقی کابینہ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کابینہ یہ فیصلہ بھی کرے گی کہ پی آئی اے کو بذریعہ ٹینڈر بیچنا ہے یا حکومت سے حکومت  معاہدے کے ذریعے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم نے صرف 4 مہینوں میں وہ کیا ہے جو ماضی کی حکومتیں ایک دہائی سے کرنے کی کوشش کر رہی تھیں، انہوں نے کہا کہ اب پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا جا سکتا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق سنگین معاشی بحران کے پیش نظر گزشتہ جون میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ 3 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ معاہدہ کرتے ہوئے خسارے میں جانے والے سرکاری اداروں کی بحالی کا فیصلہ کیا تھا۔