بلوچستان کے سرکاری ہسپتالوں میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ایمرجنسی نافذ

کوئٹہ(پی پی آئی)  بلوچستان میں الیکشن 2024 کے دوران تمام ہسپتالوں میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ پی پی آئی کے مطابق بلوچستان کے تمام ہسپتالوں کے ایم ایس، چیف ایگزیکٹیوز اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران اپنے متعلقہ ہسپتالوں، انسٹی ٹیوٹ اور شعبہ جات میں چوبیس گھنٹے تمام ضروری انتظامات کو یقینی بنانے کے ذمہ دار ہوں گے تمام میڈیکل سپرنٹنڈنٹس ڈی ایچ اوز، ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی اپنے اضلاع میں جان بچانے والی ادویات، خون، آکسیجن اور دیگر ضروری میڈیکل ضروریات کی اضافی فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔

Next Post

کراچی،حیدرآباد، سکھر، جامشورو میں پولیو وائرس کی تصدیق

Sat Feb 3 , 2024
کراچی(پی پی آئی)ملک بھر کے 30 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے،وائرس پنجاب، سندھ، کے پی، بلوچستان کے مختلف شہروں کے ماحولیاتی نمونوں میں پایا گیا۔ 30 میں سے 28 ماحولیاتی نمونے جنوری 2024 میں حاصل کئے گئے، وائرس کوئٹہ، خضدار، کیچ، نصیر آباد، پشین، چمن کے ماحولیاتی نمونوں میں پایا گیا، پی پی آئی کے […]