کراچی،حیدرآباد، سکھر، جامشورو میں پولیو وائرس کی تصدیق

کراچی(پی پی آئی)ملک بھر کے 30 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے،وائرس پنجاب، سندھ، کے پی، بلوچستان کے مختلف شہروں کے ماحولیاتی نمونوں میں پایا گیا۔ 30 میں سے 28 ماحولیاتی نمونے جنوری 2024 میں حاصل کئے گئے، وائرس کوئٹہ، خضدار، کیچ، نصیر آباد، پشین، چمن کے ماحولیاتی نمونوں میں پایا گیا، پی پی آئی کے مطابق کراچی کے تمام اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔ کراچی سمیت حیدرآباد، سکھر، جامشورو میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی،پشاور، لاہور، راولپنڈی، ڈی جی خان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔ گزشتہ سال پاکستان بھر کے 126 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی،رواں برس جنوری سے ابتک 28 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔

Next Post

پی آئی اے کے روزویلٹ ہوٹل پر غیرملکی کنسورشیم سے معاہدہ

Sat Feb 3 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی)پی آئی اے کے روزویلٹ ہوٹل پر غیرملکی کنسورشیم سے معاہدہ طے پا گیا ہے۔نجکاری کمیشن کے دفتر میں جونز لینگ لا سالے امریکہز انکارپوریشن (JLL) کی قیادت میں ایک کنسورشیم کے ساتھ امریکا کے شہر نیو یارک میں قائم پی آئی اے کی ایک جائیداد روزویلٹ ہوٹل کی ترقی کے لیے ایک فنانشل ایڈوائزری سروسز ایگریمنٹ […]