پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 کوئٹہ میں خاتون خودکش حملہ آور کی موجودگی کا تھریٹ الرٹ

کوئٹہ(پی پی آئی)بلوچستان حکومت نے جلسوں اور انتخابی اجتماعات پر پابندی عائد کر دی۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے سکیورٹی خدشات پر عوامی اجتماعات سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ پی پی آئی کے مطابق سکیورٹی ایڈوائزری کوئٹہ سے قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر انتخاب لڑنے والے امیدواروں کو جاری کی گئی ہے جس میں امیدواروں کو خاص طور پر 4 سے 6 فروری تک غیر ضروری آمد و رفت اور عوامی اجتماعات سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے متنبہ کیا ہے کہ نامعلوم دہشتگرد عوامی اجتماع کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ امیدواروں سے درخواست ہے غیر ضروری عوامی اجتماعات کا انعقاد نہ کریں۔دوسری جانب نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے ٹوئٹر پر پیغام دیا کہ کوئٹہ میں خاتون خودکش حملہ آور کی موجودگی کا تھریٹ الرٹ موجود ہے۔  تھریٹ الرٹ کے پیش نظر عوامی جلسوں اور انتخابی اجتماعات پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔