لاہور (پی پی آئی) پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی دھونس اور دھمکی سے نہیں ڈرتی، نوجوان بلاول سے متاثر ہو کر پیپلز پارٹی کی طرف آرہے ہیں۔پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان کا دیگر کا لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ یہ ایک الیکشن ہے، کوئی دنگل نہیں۔ لاہور میں پیپلز پارٹی کے آنے سے انہیں تکلیف ہے، ٹی وی پر بیٹھ کر کہہ رہے ہیں کہ انتخابات کے بعد دیکھ لیں گے۔ انتخابات پْرامن طریقے سے ہونے دیں۔ پاکستان کے ہر ووٹر کو ان کا حق ملنا چاہیے۔ کوئی بھی کہیں سے الیکشن لڑ سکتا ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ہم نے ملک سے نفرت اور تقسیم کو ختم کرنا ہے۔
Next Post
پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
Tue Feb 6 , 2024
لاہور (پی پی آئی) لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔لاہورہائی کورٹ کے جج جسٹس شاہد بلال حسن نے شہری شبیر اسماعیل کی درخواست پر سماعت کی جس میں پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ کو چیلنج کیا گیا ہے۔عدالت نے درخواست پر حکومت پنجاب اور الیکشن کمیشن کو […]