ڈنیڈن: سری لنکا نے بارش سے متاثرہ سیریز میں آئرلینڈ کو ایک صفر سے شکست دے دی۔ دو ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کے دوسرے میچ میںبارش نے آئر لینڈ کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ، ڈنیڈن میں دو دن سے مسلسل بارش کے باعث دوسرے میچ کا کھیل ممکن نہیں ہو سکا جبکہ پہلا میچ سری لنکا نے با آسانی 79رنز سے جیتا تھا ، آئر لینڈ اس میچ جو جیت کر سیریز ایک ایک سے برابر کرنے کی آس لگائے بیٹھی تھی لیکن شدید بارش نے میدان کی حالت اس قدر خراب کر دی تھی کہ صبح سے دھوپ نکلنے کے باوجود کھیل ممکن نہیں ہوسکا ۔ میچ انتظامیہ نے پچ کا جائزہ لینے کے بعد میچ ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔
Next Post
ڈیو واٹ مور ورلڈ کپ کی تیاریوں میں ایسوسی ایٹ ٹیموں کی رہنمائی کریں گے
Thu May 8 , 2014
سڈنی: سابق آسٹریلوی بیٹسمن اور معروف کرکٹ کوچ ڈیو واٹمور ورلڈکپ2015کی تیاریوں کے سلسلے میں افغانستان،آئرلینڈ،اسکاٹ لینڈاور متحدہ عرب امارات کی ٹیموں کی رہنمائی کریں گے۔آئی سی سی کے ہائی پرفارمنس پروگرام کی مشاورتی ٹیم میں شامل ہونے کے بعد واٹمورکاکہناہے کہ وہ ایسو سی ایٹ ٹیموں کے ساتھ کام کرنے کے لیے پرجوش ہیں،ان ٹیموں میں بہت سے باصلاحیت […]

