کراچی(پی پی آئی) جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ موبائل فون سروسز بند کردی گئی ہے، یہ بد ترین صورتحال ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ نجی کمپنیوں کے چوکیداروں اور ڈرائیوروں کو پریزائنڈنگ افسران بنادیا گیا ہے۔ حافظ نعیم الرحمٰن نے بتایا کہ مختلف جگہ سے خبریں موصول ہو رہی ہیں کہ عملہ رکشے میں سامان لے کر پہنچ رہا ہے، اکثر مقامات میں سامان موجود ہے لیکن عملہ موجود نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن بتائے کہ الیکشن کے نام پر کیا مذاق کیا جارہا ہے۔
Next Post
بلوچستان، گاڑی بارودی سرنگ سے جا ٹکرائی،3 افراد زخمی
Thu Feb 8 , 2024
کوہلو(پی پی آئی)بلوچستان کے ضلع کوہلو میں دھماکے سے 3 افراد زخمی ہوگئے۔ لیویز حکام کے مطابق بلوچستان میں ماوند کے علاقے مخماڑ میں گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے 3 افراد زخمی ہوگئے،دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد میں صوبائی حلقہ پی بی 09 کے آزاد امیدوار میر لیاقت مری کے بھائی میر مصطفیٰ […]