سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 بھارت میں پناہ گزین پاکستانی ہندوؤں کو امتیازی سلوک کا سامنا،ناگفتہ بہ زندگی گزارنے پر مجبور

نئی دہلی(پی پی آئی)بھارت کے مختلف مہاجرکیمپوں میں مقیم پاکستانی ہندو بھیل برادری کے ساتھ مسلسل امتیازی سلوک جاری ہے اور وہ انتہائی ناگفتہ حالت میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سندھ سے تعلق رکھنے والے تقریبا 60ہزارپاکستانی ہندو بھارت میں نئی دلی، گجرات، اتر پردیش، راجستھان،، آسام،، چھتیس گڑھ،اور مدھیہ پردیش میں مقیم ہیں اور غیر انسانی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ مودی حکومت کی طرف سے دکھائے گئے بہتر مستقبل کے خوابوں کو حقیقت سمجھتے ہوئے گزشتہ دہائی کے دوران پاکستان سے بھارت  نقل مکانی کرنے والے سینکڑوں ہندو خاندان اب پاکستان واپس لوٹنا چاہتے ہیں۔بھارت سے حال ہی میں واپس پاکستان آنے والے ہندو خاندانوں کے مطابق بھارت  کے شرنارتھی کیمپوں میں علاج معالجے کی سہولت تک دستیاب نہیں  اور پینے کے صاف پانی کے حصول کیلئے گھنٹوں قطار میں کھڑے رہنا پڑتا ہے اور ان کے بچوں کو ابھی تک اسکولوں سمیت تعلیمی اداروں میں داخل نہیں کیا گیا ہے۔