تحریک انصاف کے اپنے حامی ارکان قومی و صوبائی اسمبلیوں سے رابطے 

 کراچی(پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ رکن قومی اسمبلی وسیم قادر کی ن  لیگ میں شمولیت کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے پی ٹی آئی کی حمایت سے کامیاب ارکان قومی و صوبائی اسمبلیوں سے رابطے  شروع کردئیے ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی حمایت سے کامیاب ارکان ہمارے ساتھ ہیں اور وہ ہمارے  ہی وفادار رہیں گے۔