برآمدی شعبے پر کراس سبسڈی کا بوجھ ختم کرنے کی تجویز

کراچی(پی پی آئی) حکومت برآمدی شعبے کو سستی بجلی دینے  پرایک بار پھر غور کررہی ہے۔ذرائع کے مطابق وزارت توانائی نے برآمدی شعبے کو بجلی 9 سینٹ پرفراہم کرنے کا پلان تیار کرلیا، پلان منظوری کی صورت میں برآمدی شعبے کیلئے بجلی 14سینٹ سے کم کرکے 9سینٹ کردی جائے گی اس طرح برآمدی شعبے پر کراس سبسڈی کا بوجھ ختم کرنے کا پلان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ برآمدی شعبے کیلئے سستی بجلی کا پلان حکومت پاکستان نے آئی ایم ایف کوبھیج دیا،اس وقت صنعتی شعبے کو 14سینٹ فی یونٹ دیکر گھریلو صارفین کو سستی بجلی دی جارہی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ سال آئی ایم ایف برآمدی شعبے کو9 سینٹ  پربجلی دینے کی تجویز  مسترد کرچکا ہے،جس کے بعد آئی ایم ایف کے دباؤ پر برآمدی صنعتوں کے لیے سستی بجلی کی سہولت واپس لے لی گئی تھی۔

Latest from Blog