جےیوآئی کے رہنماء پرفیسر زبیر عباسی کے والد انتقال کر گئے ،فضل الرحمن کا اظہار افسوس

پشتونوں کی بدقسمتی کہ انہوں نے کرپشن کرنے والوں کو اسمبلیوں میں بھیجا:عوامی نیشنل پارٹی

ایڈیشنل آئی جی کراچی سے سرجانی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ کے وفد کی ملاقات

گورنر سندھ سے آئی سی ایم اے کے وفد کی ملاقات، مالی شفافیت اور معیاری پیشہ ورانہ تعلیم کے فروغ پر زور

پاکستان پائیدار سرمایہ کاری کی مارکیٹ میں داخل؛ ای ایس جی میوچل فنڈز فریم ورک متعارف

این ای ڈی یونیورسٹی میں سندھ کے پہلے گوگل جیمنی فار ایجوکیشن کارنر کا افتتاح

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 مسلمانوں کو  ایسا قانون منظور نہیں جو خلاف شریعت  ہو:جمعیت علمائے ہند

نئی دہلی(پی پی آئی) جمعیت علمائے ہند نے  اتراکھنڈ میں یکساں سول کوڈکو نافذ کرنے کے ریاستی حکومت کے فیصلہ پرشدید ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ مسلمانوں کو کوئی ایسا قانون ہرگز منظور نہیں جو شریعت کے خلاف ہو۔جمعیت علمائے ہند کے صدر مولانا ارشدمدنی نے کہا کہ مسلمان ہر چیزسے سمجھوتہ کر سکتا ہے لیکن ا پنی شریعت اوردین پرہرگز ہرگز کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ  بھارت ایک سیکولرملک ہے اوردستورمیں سیکولرازم کے معنی یہ ہیں کہ ملک کااپنا کوئی مذہب نہیں ہے ہم یہ واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ ہمارے جو فیملی لاہیں وہ انسانوں بنائے ہوئے قانون نہیں ہیں، وہ قرآن مجید وحدیث سے ماخوذ ہیں، اس پر فقہی مباحث تو ہو سکتے ہیں، لیکن بنیادی باتوں پر ہمارے یہاں کوئی اختلاف نہیں۔