اسلام آباد(پی پی آئی)یورپی یونین اور اس کے رکن ممالک آج جناح کنونشن سنٹر اسلام آباد میں یورو ویلیج فیملی فیسٹیول کا انعقاد کر رہے ہیں۔ِStronger together sustainable forever کے عنوان سے اس تقریب کے انعقاد کامقصد یورپی یونین اور پاکستان کے درمیان ساٹھ سال سے زائد عرصے پر محیط مضبوط تعلقات کو ظاہر کرتا ہے۔اس فیسٹیول کا مقصدپاکستانی عوام کو یورپین خوراک، ثقافت اور موسیقی سے روشناس کرانا ہے۔اس موقع پر یورپی اور پاکستانی فنکار اپنے فن کا مظاہرہ بھی کریں گے۔فیسٹیول کے انعقاد سے پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان ترقی، معیشت، ثقافت، تعلیم اور سیاسی روابط کے شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ میں بھی مدد ملے گی۔
