سینیٹر مشاہد حسین سید کی ماسکو میں پاکستانی کمیونٹی کے وفود سے ملاقاتیں

ماسکو(پی پی آئی) سینیٹ کی دفاعی کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید ان دنوں روس کے دورہ پر ہیں، انہوں نے ماسکو میں پاکستانی کمیونٹی کے وفود سے ملاقاتیں کیں اوران کے مسائل معلوم کئے۔ پی پی آئی کے مطابق سینیٹر مشاہد حسین نے روسی عمائدین سے گفتگومیں پاک، روس تعلقات، افغانستان کی صورتحال، غزہ کی جنگ اور خطے میں پاکستان روس تعاون کے لامحدود امکانات بالخصوص توانائی اور اقتصادی رابطوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔