کراچی(پی پی آئی)پاکستان ریلوے نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو جواز بناتے ہوئے کرایوں میں 2فیصد تک مزید اضافے کا اعلان کر دیا ہے کرایوں میں اضافے کا اطلاق تمام میل اینڈ ایکسپریس اور انٹرا سٹی ٹرینوں پر ہو گا۔پی پی آئی کے مطابق اضافہ تمام نجی اور سرکاری ٹرینوں کے کرایوں میں کیا گیا ہے۔