اسلام آباد(پی پی آئی)سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی کے فی یونٹ قیمت میں 7 روپے 13 پیسے اضافے کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ جنوری کی فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے، اضافے کاصارفین پر 66ارب77کروڑروپے تک کازائد بوجھ پڑے گا، پی پی آئی کے مطابق نیپرا بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت 23 فروری کرے گا۔ خیال رہے کہ جنوری میں سب سے مہنگی بجلی 45 روپے 60 پیسے فی یونٹ کے حساب سے ڈیزل سے پیدا کی گئی، ڈیزل سے 10 کروڑ یونٹ بجلی پیدا کی گئی ہے،فرنس آئل سے 35 روپے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی، جنوری میں فرنس آئل سے 75 کروڑ یونٹ بجلی پیدا کی گئی۔