ایبٹ آباد میں حاشر تاج تشدد کیس کا مرکزی ملزم گرفتار

سندھ میں نئی کنوؤں سے گیس کی پیداوار کا آغاز

کراچی پاپوش میں تشدد زدہ لاش دریافت

اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم، یورو میں کمی جبکہ برطانوی پاؤنڈ معمولی مہنگا

تلہار کے نواح میں مہنگائی سے پریشان محنت کش نےخود کشی کرلی

ٹھٹھہ بائی پاس کے قریب کار کی ٹکر سے راہگیر خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ایک زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 61 ہزار کی حد بحال، ڈالر سستا

 کراچی(پی پی آئی)کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان رہا۔بدھ کو کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 6 پیسے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد ڈالر 279 روپے 50 پیسے پر آ گیا۔ پی پی آئی کے مطابق گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر کا ریٹ 279 روپے 56 پیسے پر بندا ہوا تھا۔انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر سستا ہو گیادوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران زبردست تیزی دیکھی گئی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100انڈیکس ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کے اضافے سے 61 ہزار 496 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ کاروبار کے اختتام پر 60 ہزار 464 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔