پشاور(پی پی آئی)پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے نامزد وزیراعلیٰ پنجاب میاں اسلم اقبال کی راہداری ضمانت منظور کرلی۔تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کے نامزد وزیراعلیٰ پنجاب میاں اسلم کی راہداری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی، پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس وقار احمد نے کیس پر سماعت کی۔ عدالت نے میاں اسلم کی راہداری درخواست ضمانت منظور کرلی وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار پر اسلام آباد، فیصل آباد اور لاہور میں 18 مقدمات درج ہے، جسٹس وقار نے ایڈیشنل اڈوکیٹ جنرل استفسار کیا کہ کیا انکو 9 مئی کے بعد گرفتار نہیں کیا۔ جس پر عدالت کو بتایا گیا کہ میاں اسلم نو مئی کے بعد روپوش ہو گئے تھے، اب سامنے آنئے ہیں، انکو اپنے خلاف مقدمات کا علم تھا۔ خیال رہے کہ رہنما تحریک انصاف میاں اسلم اقبال کے خلاف مختلف نوعیت کے 21 مقدمات درج ہیں۔
Next Post
عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف دائر درخواست سپریم کورٹ سے خارج
Wed Feb 21 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان نے عام انتخابات 2024 میں مبینہ دھاندلی کیخلاف دائر درخواست ہرجانے کے ساتھ خارج کر دی۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی، درخواست کی سماعت چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین […]
