خیبر پختونخوا میں جنگلات کے مالکان کی جرگہ منعقد؛ وزیر اعلیٰ کے مشیر کی شرکت

جنوبی افریقہ میں پاکستانیوں کی ہلاکتیں؛ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس

جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد؛ کلیدی فیصلے کیے گئے

وزیر داخلہ نے منصورہ میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم سے اہم ملاقات کی؛ قومی اہمیت کے مسائل پر تبادلہ خیال

بلوچستان ویمن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے تحت صنفی بنیاد پر تشدد اور کم عمری کی شادی جیسے مسائل پر ‘صوبائی میڈیا فیلوشپ پروگرام’ کا آغاز

اوپن مارکیٹ میں ڈالر سمیت بڑی کرنسیوں کی قدر میں معمولی اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مقبوضہ جموں وکشمیر:مژھل میں آٹھ دن گزرنے کے باوجود سڑکوں سے برف نہیں ہٹائی جاسکی، لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا

سرینگر(پی پی آئی) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں شدید برف باری کے باعث ضلع کپواڑہ کے بالائی علاقے مژھل کا رابطہ ضلع ہیڈکوارٹر سے مسلسل منقطع ہے اورآٹھ دن گزرنے کے باوجود سڑکوں سے برف نہیں ہٹائی گئی جس سے مکینوں کوشدید مشکلات کا سامنا ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مژھل کے رہائشیوں نے اپنی حالت زار کا اظہارکرتے ہوئے بتایاکہ علاقے میں 4فٹ سے زیادہ برف پڑنے سے معمولات زندگی ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں اور اندرونی سڑکیں بھی چلنے کے قابل نہیں ہیں۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ کپواڑہ جانے والی مرکزی سڑک کے بند ہونے کے ساتھ ساتھ برف کی وجہ سے اندرونی سڑکوں سے بھی برف نہیں ہٹائی گئی جس کی وجہ سے وہ آزادانہ نقل و حرکت سے قاصر ہیں۔علاقے کے سابق سرپنچ محمد حبیب اللہ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں مسائل کا سامنا ہے۔ ہمیں خوراک اور دیگر ضروری اشیا کی قلت کا سامنا اور صحت کی سہولیات کا فقدان ہے۔انہوں نے قابض حکام سے اپیل کی کہ وہ سڑکوں کو صاف کرنے کی کوششیں تیز کریں اورلوگوں کو اشیائے ضروریہ کی فراہمی یقینی بنائیں اور ان کی مشکلات میں کمی لائی جاسکے۔