حیدرآباد: جامعہ سندھ کی انتظامیہ نے ہاسٹل روم میں سے لیپ ٹاپ چوری ہونے، طلبہ پر پولیس اور رینجرز کے لاٹھی چارج اور پکڑ دھکڑ سے متعلق خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے اس کو تعلیم دشمن عناصروں کا ڈرامہ قرار دیا ہے۔ اس سلسلے میں جاری کردہ اپنے تردیدی بیان میں سندھ یونیورسٹی انتظامیہ نے مزید کہا ہے کہ زیڈ اے بھٹو ہاسٹل کے روم سے لیپ ٹاپ یا کوئی اور سامان چوری نہیں ہوا ہے اور نہ ہی کوئی دھرنا دیا گیا ہے۔ جامعہ سندھ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جامعہ میں سیمسٹر امتحانات پرامن انداز میں جاری ہیں اور کیمپس کا ماحول خوشگوار ہے، بیان کے مطابق یونیورسٹی میں امن و امان کو ہر حال میں برقرار رکھنے کے لیے پولیس اور رینجرز اہلکار بھرپور انداز میںاپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں اور وہ کسی بھی طلباءکی تذلیل کا سوچ بھی نہیں سکتے۔ بیان میں طلبہ پر تشدد اور پکڑ دھکڑ کرنے کی خبروںکو یونیورسٹی کے تعلیم دوست ماحول کو خراب کرنے کا ڈرامہ قرار دیا۔
Next Post
سندھ میں زیادہ سے زیادہ کھیلوں کے مقابلے منعقد کئے جائیں گے: ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر
Fri May 16 , 2014
حیدرآباد: سندھ میں ذیادہ سے ذیادہ کھیلوں کے مقابلے منعقد کئے جائیں گے اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے اور کھلاڑی اپنے شہر اور ملک کا نام روشن کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر ٹنڈو محمد خان عقیل احمد نے ٹنڈو غلام حیدر ڈسٹرکٹ ٹنڈو محمد خان میں آل سندھ ملاکھڑا کیمپیٹیشن کی اختتامی تقریب سے […]
