شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ٹیکس نیٹ وسیع کرنے کیلئے پوائنٹ آف سیلز کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ

کراچی(پی پی آئی)ٹیکس نیٹ وسیع کرنے کیلئے پوائنٹ آف سیلز کا دائرہ کار تمام سیکٹرز تک بڑھانے کا فیصلہ کر لیا گیاہے۔ذرائع کے مطابق ہسپتال، لیبارٹریز، ڈاکٹرز، میڈی کیئرز، وکلا، بیوٹی پارلرز کو پی او ایس سے منسلک کیا جائے گا، ہیلتھ کلب، جم، فٹنس سنٹرز، مساج سنٹرز، اکاؤنٹنٹس کو بھی پی او ایس سے منسلک کرنے کا پلان ہے۔ پی پی آئی کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ کارگو سروسز، فوٹو گرافرز، گیسٹ ہاؤسز کو بھی پوائنٹ آف سیلز سے منسلک کیا جائے گا جبکہ ابتدائی مراحل میں ان سب کو پوائنٹ آف سیلز سے منسلک اور پھر ٹیکس عائد کیا جائے گا۔ایف بی آر کے ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے دوران ٹیکس شارٹ فال کا سامنا ہوا تو ان سیکٹرز پر ٹیکس عائد ہو سکتا ہے، پوائنٹ آف سیلز سے منسلک نہ ہونے والوں کیخلاف انکم ٹیکس کے تحت قانونی کارروائی ہو گی، کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، ملتان سمیت 8 شہروں میں پہلے مرحلے میں رجسٹریشن ہو گی۔