شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

لوگوں کے غصب شدہ حقوق کی واپسی کے لیے کوششیں تیز کی جائیں: فاروق عبداللہ

سرینگر(پی پی آئی)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی کی پالیسی بلا لحاظ مذہب وملت،علاقہ یاذات لوگوں کے مختلف طبقوں کے درمیان فرق کو ختم کرنا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فاروق عبداللہ نے پارٹی کے کئی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے جنہوں نے سرینگر میں ان سے ملاقات کی، لوگوں کے غصب شدہ حقوق کی واپسی کے لیے کوششیں تیز کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں اپنے حقوق کے حصول کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ نیشنل کانفرنس کشمیر کی زمین، ملازمتوں اور جمہوری حقوق کے تحفظ کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔ این سی صدر نے علاقے کی ترقی،  خودمختاری اور انفرادی تشخص کے تحفظ کے لیے پارٹی کے وژن کو اجاگرکیا۔