خیرپور(پی پی آئی)تحریک پاکستان کے کارکن پیر و مرشد محمد اسحاق شاہین گورایا نقشبندی مرشدی کا 12بارoواں عرس7 مارچ مرشدی گورایامیموریل کمیٹی کے زیر اہتمام منایا جائیگا۔ پی پی آئی کے مطابق احمد سفیان گورایا ایڈوکیٹ اور پیر صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی مرشدی کے زیر انتظام بعد نماز فجر قرآن خوانی، فاتحہ خوانی،ختم خواجگان کے بعد غسل مزار مبارک، چادرپوشی کے بعد صلوٰۃسلام پیش کیا جائے گا۔ اختتام پر لنگر مرشدی کا اہتمام کیاگیا ہے۔