ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

موڈیز نے پاکستان کے بینکنگ سیکٹر کی ریٹنگ منفی سے مستحکم کردی

کراچی(پی پی آئی)عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کے بینکنگ سیکٹر کی ریٹنگ منفی سے مستحکم کردی، ساتھ ہی ساتھ موڈیز نے 5 بڑے بینکوں کی مقامی کرنسی میں کھاتوں کی ریٹنگ کو بڑھا کر بی تھری کر دیا۔ پی پی آئی کے مطابق موڈیز کی جانب سے پاکستانی بینکوں سے متعلق رپورٹ جاری کی گئی ہے جس میں پاکستانی بینکوں کے غیر ملکی کرنسی کھاتوں کی ریٹنگ کو بڑھا کر سی اے اے ون کر دیا گیا،موڈیز کی جانب سے پاکستانی بڑے بینکوں کی طویل مدتی ریٹنگ کو بھی مستحکم کر دیا گیا،عالمی ریٹنگ ایجنسی نے پاکستان کے بینکنگ سیکٹر کا آوٹ لک منفی سے مستحکم کردیا ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل ملکی بینکنگ سیکٹر کے غیر ملکی کرنسی کے کھاتوں کی ریٹنگ سی اے اے ٹو تھی۔