پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

فلسطین میں فوری جنگ بندی کرائی جائے: حافظ نعیم الرحمان کا مطالبہ

کراچی(پی پی آ ئی) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے فلسطین میں فوری طور پر جنگ بندی کروائی جائے۔امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے غزہ ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل غزہ میں مسلسل بمباری کر رہا ہے، فلسطین میں پچاس ہزار سے زائد بے گناہ مسلمانوں کو قتل کر دیا گیا ہے، امریکہ سرعام اسرائیل کی پشت پناہی کررہا ہے۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ افسوس ہے ہمارے حکمران مسلم امہ کامقدمہ نہیں لڑسکتے، اس وقت ہر طرف سیاست بازی کا بازار گرم ہے، پارلیمنٹ کوغلاظت کا ڈھیر بنا دیا گیا ہے، ہمیں اب وہ حکمران چاہئے جوعوام اورامت کا درد رکھے۔امیر جماعت اسلامی کراچی نے مزید کہا کہ کوئی عرب ملک فلسطینیوں کی مدد کے لئے تیار نہیں، اسرائیل اب تک فلسطین میں اسی فیصد مکانات گرا چکا ہے، غزہ کے فوجی اکتوبر میں ہی اسرائیل کو شکست دے چکے تھے، اس وقت مغربی طاقتیں اسرائیل کو اسلحہ اور تعاون فراہم کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم ریاستوں کو موت کا ڈر ہے، مسلم ریاستیں بیٹھ کرمحض فلسطین کی تباہی کا تماشا دیکھ رہی ہیں، ہمیں اب غلامی اور امریکہ سے آزادی چاہئے، قوم کو اب غلام ابن غلام نہیں رہنا، عنقریب انقلاب مسلمانوں اور فلسطینیوں کا مقدر ہوگا۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پاکستان کے آرمی چیف کو چاہئے فوری اسرائیل کو لگام ڈالیں، فلسطین اس وقت لہولہو ہے۔