کراچی بنگالی پاڑہ سے 2 زخمی ڈاکو گرفتار ،شاہ لطیف میں بھائی کے ہاتھوں بھائی زخمی

کراچی اورنگی ٹاؤن اور سی ٹی او کمپاؤنڈ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے ، 3 ڈاکو گرفتار ، ایک فرار

کراچی گلشن اقبال اور بوٹ بیسن میں فائرنگ 2 ڈاکو ایک راہگیر زخمی

نائب وزیراعظم کا فعال خارجہ پالیسی ، اقتصادی سفارت کاری کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

وفاقی وزیر سرمایہ کاری سے برطانیہ،چین فنڈ کے وفد کی ملاقات ، صنعتی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال

اوکاڑہ گجر چوک پر موٹر سائیکلوں میں تصادم ، میں 2 افراد جاں بحق ، 3 زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کا ٹیلی فونک رابطہ، محمد بن سلمان کو دورہ پاکستان کی دعوت

اسلام آباد(پی پی آئی)سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور وزیراعظم شہبازشریف کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ وزیراعظم نے پاکستان کے ساتھ غیر متزلزل عزم اور حمایت پر سعودی عرب کی تعریف کی اور محمد بن سلمان کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔]محمد بن سلمان نے شہباز شریف کو وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔پی پی آئی کے مطابق وزیراعظم نے حرمین شریفین کے متولی شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صحت و تندرستی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔]وزیر اعظم نے محمد بن سلمان کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔]سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں۔وزیراعظم نے سعودی قیادت اورعوام کو رمضان کی مبارکباد بھی پیش کی۔شہباز شریف نے کہا کہ دعا ہے کہ مقدس ماہ پوری دنیا کے مسلمانوں کے لیے امن اور خوشحالی لائے۔وزیراعظم نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ اپنے تاریخی، گہرے اور برادرانہ تعلقات پر فخر ہے، دونوں ممالک ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔